اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑا جھٹکا، ایک یا دو نہیں بلکہ 6اہم رہنما پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بھکر سے ن لیگ کی 6وکٹیں گراد ہیں اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ، رکن قومی اسمبلی عامر عنایت شہانی ، ملک غضنفر چھینہ ، امیر محمد خان ،
سابق ایم این اے حسن خیلی اور ثنا اللہ مستی آج شام پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کرینگے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی پنجاب سے متعدد اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کر کے اپنا ایک الگ گروپ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنایاتھا جوکہ بعدازاں تحریک انصاف میں ضم ہو چکا ہے۔