ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر کی پولیس اب یہ کام کسی صورت نہیں کر سکے گی ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر کی پولیس کو ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دوسری ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا اورقرار دیا ہے کہ کسی واقعہ پر نیا موقف آنے پر نئی ایف آئی آر کا جواز نہیں، ٹھوس شواہد یا مواد آنے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے قرار دیا کہ ایک ایف آئی آر کے بعد دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔

کسی واقعہ پر نیا موقف آنے پر نئی ایف آئی آر درج نہ کی جائے۔ عدالت نے ایف آئی آردرج ہونے کے فوری بعد نامزد ملزم کی گرفتاری سے بھی پولیس کو روک دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹھوس شواہد یا مواد آنے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر نیا پہلو سامنے آنے پر متعلقہ شخص کا بیان ریکارڈ کرے اور واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر کے سچ کو سامنے لائے۔ اندراج مقدمہ کا مقصد سچ سامنے لا کر اصل ملزمان کو پکڑنا ہے۔ وقوعہ کی تحقیقات مکمل پونے پر چالان ٹرائل کورٹ میں داخل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے دوہری ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق عدالتی فیصلے کی نقول تمام آئی جیز پولس کو بھجوائی جائیں، تمام آئی جیز ملک بھر کے تھانوں کے افسران کو فیصلے سے آگاہ کریں اور فیصلے پر من و عن عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔عام شہری نے دوسری ایف آئی اندراج کا حکم دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ بقول پہلی ایف آئی آر ان کی مدعیت میں درج نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…