جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

لیویز اہلکاروں کی پکوڑے فروش سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،ڈی سی نے فوری ایکشن لیکر شاندارمثال قائم کردی

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

بارکھان(سی پی پی) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیویز اہلکاروں کی ایک پکوڑے فروش سے بدسلوکی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈپٹی کمشنر بارکھان سے رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بارکھان نے واقعے میں ملوث 3 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

واضح رہے کہ بارکھان کیعلاقے رکھنی میں گزشتہ روز لیویز اہلکاروں کی پکوڑے فروش کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔اہلکاروں نے لیویز تھانہ رکھنی کے ساتھ لگایا گیا پکوڑہ فروش کا اسٹال اور دیگر سامان الٹ دیا تھا، جبکہ پکوڑے فروش کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پکوڑے فروش کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر بارکھان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر کو پکوڑے فروش کا نقصان پورا کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔بارکھان کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بارکھان میں لیویز اہلکاروں کی جانب سے پکوڑا فروش سے بدسلوکی کے معاملے کی اطلاع ملتے ہی ملوث 3 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائر ی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، انکوائری ر پورٹ کے بعد اس حوالے سے کچھ بتا پائیں گے کہ آیا کون قصور وار ہے اور واقعہ کیوں رونما ہوا ہے تاہم پکوڑا فروش کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…