اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پر حکومت کے روئیے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے‘وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں‘اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے‘لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ
پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا۔ بدھ کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا حکومت کے رویے سے مایوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا۔ حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے