اسلام آباد (آن لائن) ’’معاملات طے پاگئے ‘‘مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے مزید تین ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی،مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ایم این اے عاشق گوپانگ ایم پی اے عامر گوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایم این اے عاشق گوپانگ اور ایم پی ایز عامر گوپانگ اور سبطین رضا نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں تینوں ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں معاملات طے پانے کے بعد شمولیت اختیار کرلی جن کو عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کیا اور انہیں پی ٹی آئی کے جھنڈے سے ملبوس مفلر پہنائے(صدام)