پشاور ( آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے نیا ایس او پی تیار کر لیا ہے جس کے تحت وزراء ، اراکین اسمبلی ، سرکاری افسران ، سیاسی جماعتوں کے افسران کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد ہو گیجبکہ نیب کی جانب سے
صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے سوالنامے کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی گئی ہے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کیس میں صوبائی حکومت نے اپنا جواب نیب میں جمع کرایا تھا نیب کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال میں نمایاں کمی ہو چکی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، گورنر خیبر پختونخوا ، چیف سیکرٹری ، ہو م سیکرٹری ، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس استعمال کر سکیں گے محرم الحرام یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال ہو گا ۔ وزراء ، سمیت دیگر سرکاری افسران ، اراکین اسمبلی کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پا بندی عائد کی جا رہی ہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صورت میں ہیلی کاپٹر کے استعمال کے لئے علیحدہ ایس او پی تیار کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ، گورنر ، چیف سیکرٹری ، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے سربراہاں کے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پا بندی عائد کی جا رہی ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد نئی ایس او پی جاری کردیا جائے گا