اسلام آباد(آن لائن)ٹاسک پورا نہیں کرسکتے تو سیاست چھوڑ دیں،لارے لپے نہ لگائیں،نوازشریف کا حنیف عباسی سے مکالمہ نے مریم نواز کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیا ہے،گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میاں نوازشریف نے حنیف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا گیا تھا وہ اب تک کیوں نہیں ہوا ہے،نوازشریف نے مزید کہا کہ خواہ مخواہ لارے لپے نہ لگائیں،صاف صاف بتادیں کام نہیں ہوسکتا اور میں بھی
جانتا ہوں کہ وہ آپ کے بس کی بات نہیں ہے،بہتر ہے سیاست چھوڑ دیں۔اس موقع پر مریم نواز سے نے ہنستے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے ذمہ جو بھی کام لگایا گیا وہ ہمیشہ بروقت ہوا ہے اور امید ہے یہ کام بھی بروقت ہوجائیگا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ماڈل کا ٹاسک دیا گیا تھا جو کہ اب تک پورا نہ ہوسکا ہے\)