پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کاتبادلہ،پارٹی کے کور گروپ کے اجلاس میں درحقیقت کیا ہوا؟ٗترجمان تحریک انصاف نے باضابطہ پارٹی موقف جاری کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ سینئر قائدین کے اجلاس کے بارے میں منفی اطلاعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ سینئر قائدین کے مابین اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد اور قیاس آرائیوں کا نتیجہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بلاتصدیق ایسی اطلاعات کی اشاعت غیر ذمادارانہ طرز صحافت کا اظہار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر یکسو اور متحد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ کیطرح آج کے اجلاس میں

مکمل مشاورت اور اتفاقِ رائے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مفصل اعلامیے کے اجراء کے باوجود اس قسم کی افواہ سازی انتہائی قابل مذمت ہے۔ترجمان نے کہاکہ قیاس آرائیوں اور ناقص معلومات کی بنیاد پر افواہوں کا بازار گرم کرنے کی بجائے ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے دو سینئر ترین ارکان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو بنی گالا میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا اور کہا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں۔شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے جس کے بعد تلخی بڑھی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، سینئر ارکان میں جھڑپ پر عمران خان نے مداخلت کی اور انہوں نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کیا تو تنازع ختم ہوگیا۔معاملا رفع دفع ہونے کے بعد اجلاس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی گئی اور تنظیموں امور سمیت الیکشن میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…