لاہور ( این این آئی) ’’آپ نے پورے پاکستان کے لوگوں کے دکھ سنے اور انکے مسئلے حل کئے لیکن میں فیض یاب نہ ہوسکی ‘‘ن لیگ کی ایک اور خاتون رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا،شہبازشریف سے گلے شکوے،مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دیدیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں کنول نعمان نے کہا کہ میں نے آپ کی قیادت میں10سال گزار دئیے مگر میری شکایت کہیں بھی نہیں ملے گی ،
الحمد اللہ میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے حق کا نمک ادا کردیا ہے ۔ میرے کچھ تحفظات ہیں میر ے مسائل کسی نے حل نہ کئے جس کی وجہ سے میں بدل ہوگئی ہوں آپ کے پاس بھی نہ میر لئے وقت تھا نہ ہے نہ ہوگا ،میں نے پارٹی آپ کی وجہ سے جوائن کی تھی کیونکہ آپ درد د ل رکھنے والی شخصیت ہیں لیکن آپ نے پورے پاکستان کے لوگوں کے دکھ سنے اور انکے مسئلے حل کئے لیکن میں فیض یاب نہ ہوسکی جس کی وجہ سے میں استعفیٰ دے رہی ہوں اسے قبول کیا جائے ۔