پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سماجی ترقی میں صوبہ پنجاب کی دیگر صوبوں پر سبقت،،، یو این ڈی کی رپورٹ میں واضح اعتراف۔۔۔۔!!

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسان علم، ہنر، حسن سلوک ، غیر معمولی صلاحیتں ، انتھک محنت ، اوراچھی کارکردگی کی بنا پر سے دنیا میں موجود دیگر افراد سے منفرد نظر آتا ہے اور یہی خوبیاں اور انفرادیت اس کی اصل پہچان بنتی ہیں۔ آپ عام سی مثال لے لیں تعلیمی اداروں کی کسی بھی کلاس میں ذہین، ہونہار اور پڑھنے والے طلبہ کاذکر ہر ٹیچر، ہر اسٹوڈنٹ کی زبان پر ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ تعلیمی سرگرمیوں میں پیچھے رہنے والے کند ذہن طلبہ کو بھی انھی ہونہار طلبا و طالبات کی مثالیں دی جاتی ہیں۔

ایسے ہی کسی ہونہار، دانشو اور ذہین اسٹوڈنٹ جیسا حال پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بھی ہے جو مسلسل گذشتہ دس سالوں سے پنجاب کے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، بہترین کارکردگی ، گڈ گورننس اور ا نگنت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی وجہ سے نہ صرف حلقہ احباب بلکہ مخالفین میں بھی بے مثال مقبولیت کے حامل ہیں۔ حالیہ یو این ڈی کی رپورٹ نے پنجاب کی گڈگورننس کو چار چاند لگا دیے ہیں۔یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب ترقی کے حوالے سے دیگر تمام صوبوں پر سبقت لے گیا ہے۔ خصوصی طور پر شعبہ تعلیم، صحت اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی کارکردگی مثالی ہے ۔اس رپورٹ میں سماجی ترقی اور ہائی میڈیم انسانی ترقی کی بنیاد وںپر تمام صوبو ں کی درجہ بندیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان بھر سے صرف 6 اضلاع نے سماجی ترقی کے کوائف کو پورا کیا ہے اور ان 6 اضلاع میں سے 4 کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہاس فہرست میں ایک بھی ضلع صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق نہیں رکھتا۔دوسری جانب ئی میڈیم انسانی ترقی کے کوائف پر صوبہ پنجاب کے 19 اورخیبر پختونخوا کے 4اضلاع شامل ہیں۔صوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ صحت عامہ کی سہولیات پر سب سے زیادہ اطمینان کا اظہارپنجاب کے عوام نے کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب میںمطمئن عوام کا شرح تناسب 78.3فیصد رہا، جبکہ سندھ میں 73.2فیصد،خیبر پختونخوا میں 72.7 فیصد اور بلوچستان 65.8فیصد عوام صحت عامہ کی سہولیات پر مطمئن نظر آئی۔ مختلف بیماریوں سے بچائو اور روک تھام کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 89 فیصد رہی جبکہ خیبر پختونخوا میں 78فیصد ،،صوبہ سندھ 73فیصد اور بلوچستان 51فیصدرہی۔ ترقی کے حوالے سے ہیومن انڈیکس ٹیبل پر پنجاب نے0.732،سندھ نے 0.640،خیبر پختونحواہ نے0.628 اوربلوچستان نے0.421 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔عوام میں بہترمعیار زندگی کا شرح تناسب پنجاب83فیصد،سندھ میں 67.6فیصد، خیبر پختونخواہ67.1فیصد اور بلوچستان33.9 فیصد ہے۔پنجاب حکومت نے یوتھ ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس کے حوالے سے پنجاب کا سکور سب سے زیادہ رہا۔ صوبوں میں ملٹی ڈائیمنشنل پاورٹی انڈیکس کے اعتبار سے پنجاب میں غربت کی شرح دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستانی تاریخ میں کوئی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی حکمران اپنی مدت پوری کرنے کے فوری بعد اگلے عام انتخابات کے بعد اسی صوبے یا عہدے کے لئے عوام کی جانب سے منتخب ہوا ہے ۔ سیاستدانوں کے غیر ذمہ درانہ رویوں اور بری کارکردگی کی بدولت عوام کے دلوں میں پہلے منتخب حکمرانوں کے لئے کسی طرح کی عزت اور چاہت باقی نہیں رہتی۔

مگر شہباز شریف کو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کے پہلے وزیر اعلیٰ ہے جو مسلسل دس سالوں سے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ شہباز شریف کی مستقل مزاجی، عوام کی بقا و خدمت کی لگن اور بہترین کارکردگی کی بدولت عوام نے عام انتخابات کے ذریعے ایک کے بعد دوسرے دورہ حکومت میں بھی اپنے صوبے کا سربراہ منتخب کیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کی غرض سے پنجاب میں شروع کئے جانے والے متعدد منصوبوں کی وجہ سے عوام کے د لوں میں انکی چاہت اور مقبولیت بڑھتی گئی ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ گذشتہ دس سالوں میں شہباز شریف کی ہنر مند قیادت میںپنجاب نے دن رات ترقی کے متعدد منازل طے کیے ہیں اور پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں۔

آج پنجاب دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پنجاب کی ترقی اور عوامی سہولیات کو دیکھ ر دیگر صوبوں کے عوام بھی اپنے صوبوں میں پنجاب جیسی ترقی اور عوامی سہولیات کے خواہاں ہیں۔
2018 کے عام انتخابات کا سیاسی معرکہ جلد ہی سجنے والا ہے۔ آج بھی پنجاب میں 67 فیصد عوام شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے قائل ہیں۔عوام کواس بات پر پورا یقین ہے کہ شہباز شریف آئندہ بھی عوام کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہر وم کوشاں رہیں گے ۔شہباز شریف ایک مکمل شخصیت کا نام ہے۔ جو نہ صرف پاکستان بلکہ بین القوامی سطح پر بھی اپنی کارکردگی کی بدولت پہچانے جاتے ہیں۔بین الاقوامی شخصیات بھی شہباز شریف کی برقت ڈلیورننس اور گڈ گونننس کو خوب سراہتی ہیں ۔ 2018 کے انتخابات زیادہ دور نہیں ہیں۔

اس وقت عوام باشعور ہو چکی ہے کہ کون اس کے لئے حقیقی معنوں میں کام کرتا ہے اور کون صرف دوعووں اور وعدوںکی سیاست کرتا ہے۔ بے جا تنقید کرنے اور الزامات کی بارش کرنے سے عوام کا ووٹ اور یقین حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرح کسی مضبوط حکمت عملی کے تحت عوام کا دل جیتنے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریں اور عوا م کی فلاح و بہبود پر مشتمل انتہائی ٹھوس نظریہ پر عمل درآمد کر کے ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو کریں ۔
تحریر: فضہ شہباز



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…