لاہور ( این این آئی)پارٹی کو چھوڑا ہے یاآزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے؟پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خرم جہانگیر وٹو بھی بالاخر سامنے آگئے ،وضاحت کردی، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں خرم جہانگیر وٹو نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے
انکی سختی سے تردید کی ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو خیر باد کہنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں،نہ تو پیپلزپارٹی کو چھوڑا ہے اور نہ ہی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں سے پارٹی ٹکٹ دے گی وہیں سے الیکشن لڑیں گے۔