ساہیوال(این این آئی)نیب کے چئیر مین (ر) جسٹس جا وید اقبال کی طلبی ،دِل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے بارے میں افسوسناک خبر سنادی گئی، قانون و انصاف پارلیمانی کمیٹی کے چئیر مین چو ہدری محمد اشرف مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کو کامیاب آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دا خل کرا دیا ہے تاہم ان سے کسی کو ملاقات کی
اجازت نہیں ہے۔ خاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چو ہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پڑ نے کے بعد اتوار کی صبح ڈاکٹرز ہسپتال میں دا خل کرا دیا گیا تھا 22تاریخ کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب کے چئیر مین (ر) جسٹس جا وید اقبال کو طلب کر رکھا تھا ۔چو ہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پرنے کے سبب آج ان کی طلبی بھی منسوخ ہو گئی۔