اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کریگا، ترجمان دفتر خارجہ

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہونے والے 3 روزہ انسداد دہشت گردی اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایس سی او کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اپنے تجربات کا اس فورم کے ذریعے تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی انسداد دہشتگردی سے متعلق قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی کو ہو گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی باضابطہ رکنیت کے بعد پاکستان میں منعقدہ ہونے والا یہ پہلا اجلاس ہو گا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کو اس اجلاس میں شرکت کیلئے خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔ انسداد دہشت کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر بھی غور ہوگا، ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ علاقائی تعاون انسداد دہشتگردی، منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کیخلاف ایس سی او کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربات کا اس فورم کے ذریعے تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…