اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مخلتف ممالک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کرنے والے 4سو طلبہ و طالبات کے پی ایم ڈی سی کے امتحان میں فیل ہونے کا انکشاف، خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 40طلبہ و طالبات شامل ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ان طلبا و طالبات نے چین ، افغانستان ، روس سمیت دیگرمختلف ممالک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کی تھیں۔ پی ایم ڈی سی کے زیر اہتمام نیشنل ایگز ا منیشن بورڈ کے سٹیپ ٹو کے امتحان میں مجموعی طور
پر 1696طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں4سو طلبہ و طالبات سٹیپ ٹو کے امتحان میں فیل ہو گئے ہیں جبکہ 696طلبہ و طالبات امتحان میں پاس ہو گئے نتائج کے مطابق سٹیپ ٹو امتحان میں کامیابی کی شرح 76فیصد جبکہ نا کام رہنے والوں کی شرح 24فیصد رہی ۔جن میں 10ڈینٹل کے ڈگری ہو لڈر بھی شامل تھے ۔ جبکہ میڈیکل کے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ پاکستانی طلبا کی بہت بڑی تعداد مختلف ممالک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے قیام پذیر ہے ۔