اسلام آباد( آن لائن)ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، مریم اورنگزیب ، دانیال عزیز، طلال چوہدری ، احسن اقبال ،نوازشریف کے قریب ترین ساتھیوں نے ہی ان کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ وہم و گمان میں نہ ہوگا،میڈیا پر دفاع کرنے کیلئے راہنماؤں کی عدم دلچسپی نے نواز شریف کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ مریم نواز نے کم از کم دس رہنماؤں کی میڈیا پر ہونے کیلئے ٹیم بنانے کا نوازشریف کو مشورہ دے دیا ہے۔ معلومات کے مطابق نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے بعد پارٹی کے وزراء اور
سینئر رہنماؤں نے میڈیا پر بات نہ کرکے نواز شریف کو تنہا اور بند گلی میں دھکیل دیا ہے ، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے متعدد رہنماؤں کو بذریعہ فون گلہ بھی کیا مگر انہوں نے نواز شریف کے انٹرویو کا دفاع کہیں نہ کیا۔ مریم نواز نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، مریم اورنگزیب ، دانیال عزیز، طلال چوہدری ، احسن اقبال ، تنویر عباسی سمیت دیگر بولنے والے رہنماؤں کو ٹاسک دیا جائے اور وہ پارٹی کے ساتھ ساتھ نواز شریف کا بھی دفاع کریں۔ (ظفر ملک/شکیل)