جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

حکومت نے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کرنے سے قبل چھٹی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا،ملک کی آبادی کتنے کروڑ ہوگئی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )حکومت نے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کرنے سے قبل چھٹی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ میں ایک اعلی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کرنے کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔سی سی آئی کا اجلاس 14 مئی کو متوقع تھا لیکن قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس اگست میں جاری کیے گئے عبوری نتائج کے مطابق ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار ہے جبکہ اضافے کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ آبادی کی تعداد کے حوالے سے عبوری اور حتمی نتائج میں زیادہ سے زیادہ 60 ہزار کا فرق ہوسکتا ہے۔البتہ حتمی نتائج کے 2 اہم نکات ایسے ہیں جو مستقبل کے سیاسی معاملات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں جس کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں میں سندھی بولنے والوں کی آبادی میں گزشتہ مردم شماری کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اس میں اضافے کی شرح بھی سندھ میں بسنے والی دیگر اقوام کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔اسی طرح بلوچستان میں بھی آبادی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جس میں بلوچ اور پشتون قوم کی آبادی کا فرق اب ایک فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے، جو پچھلے 20 برس کے دوران پشتون آبادی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔حکومتی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حتمی نتائج میں زبان مذہب، علاقائی ترقی، صوبائی، ضلعی اور مقامی کونسل کی بنیاد پر کی گئی مردم شماری اور ان میں اضافے کی شرح اور حتمی تعداد شامل ہوگی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ محکمہ شماریات کی گورننگ باڈی نے خاص طور پر وزیراعظم کو سفارش پیش کی کہ تیسرے فریق کے ذریعے مردم شماری کے نتائج کی توثیق کرانا اب قابل عمل نہیں

کیونکہ اس مردم شماری کے عمل کو سرانجام دیئے ہوئے خاصاوقت گزر چکا ہے، جو 15 مارچ 2017 سے شروع ہو کر 25 مئی 2017 تک جاری رہی تھی۔واضح رہے بین الاقوامی معیار کے مطابق مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد 30 دن سے 2 ماہ کے اندر اس حوالے سے سروے اور ان کی توثیق کی جاتی ہے۔انہی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے تجویز دی کہ ایک سال گزرنے کے بعد اب مردم شماری کے حتمی نتائج کو عوام کے لیے پیش کردیا جانا چاہیے

اور اس کے مواد تک محققین، متعلقہ اداروں اور اعداد و شمار کا حساب کرنے والوں کو رسائی فراہم کردینی چاہیے۔وزیراعظم نے اس معاملے کو مزید غور کے لیے سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔اس ضمن میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تیسرے فریق کی جانب سے بعدازاں مردم شماری سروے کے ذریعے کیے گئے آڈٹ کے عمل اور اس حوالے سے شرائط پر عملدرآمد کو انجام دینا ممکن نہیں کیونکہ عام انتخابات میں 2 ماہ کا عرصہ رہ گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سی سی آئی کی منظوری کے

بعد حکومت کی جانب سے مردم شماری کے عبوری نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے تحت ملکی آبادی 2.4 فیصد سالانہ کی شرح اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار ہوچکی ہے۔اس طرح 1998 میں ہونے والی مردم شماری کے مقابلے میں آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اس میں سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد میں 4.91 کی شرح کے ساتھ ہوا جبکہ بلوچستان میں 3.37 فیصد، خیبر پختونخواہ میں 2.89 فیصد، سندھ 2.41 فیصد اور پنجاب میں 2.31 فیصد کی شرح سے آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…