منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

اب اگر تحریک انصاف جیت بھی گئی تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہوگا،بڑی سیاسی جماعت نے قبل از انتخابات ہی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا،وجہ بھی بتادی

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے اور اگر انہوں نے اس پر عمل کرلیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔عمران خان کے 100 دن پروگرام کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ 100 دن کا پروگرام ہو یا کوئی اور منصوبہ ہو، انتخابات جیت کر اس کا اعلان کیا جاتا ہے

اور یہاں عمران خان نے اس طرح اعلان کیا جیسے یہ الیکشن جیت کربیٹھے ہیں،اور وقت سے قبل ہی 100 دن کا پروگرام طے کرنا اور اسے عوام کے سامنے پیش کرنا دھاندلی کی جانب اشارہ ہے, اب اگر تحریک انصاف جیت بھی گئی تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں، اور اگر سو دنوں میں عمران خان نے عمل درآمد کردیا تو میں سیاست چھوڑدوں گا، دعوؤں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے، عمران خان کے پاس بہت بڑا موقع تھا کہ وہ اپنے منصوبے کو خیبرپختون خوا میں ثابت کرتے،ان کے پاس ایک صوبہ تھا وہاں عمل کیوں نہیں کیا؟ کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں, اسکولوں کی حالت دیکھ لیں، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرنے والے اپنے صوبے میں 5 ہزار افراد کو بھی نوکری نہیں دے سکے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا اس میں بھی کوئی حقیقت نہیں، پیپلزپارٹی کے سواکسی جماعت نے عملی طورپرجنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی، وزیراعظم سے منگل کو دس گیارہ بجے مشاورتی ملاقات ہو گی، ملاقات میں بھی نگراں وزیراعظم کا اعلان ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…