لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران صاف پانی کمپنی سکینڈل میں آج پھر نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، عدم تعاون پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو 5 بار طلب کرنے کے
باوجود وہ صرف ایک بار ہی پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے داماد 24 اپریل کو پیش ہوئے لیکن سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ علی عمران نے نیب سے سوالات کے جواب جمع کرانے کے لیے تین مئی تک کا وقت مانگا تھا۔ واضح رہے کہ 24 اپریل کو نیب حکام نے شہباز شریف کے داماد علی عمران سے 14 سوال کیے جن میں سے وہ گیارہ سوالوں کے جواب نہ دے سکے، علی عمران نے نیب سے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے مگر وہ وعدہ کرنے کے باوجود بیرون ملک چلے گئے، جس کے بعد وہ پیش نہ ہوئے۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عمران 3 مئی، 7 مئی اور 21 مئی کو نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی طرف سے بھیجا گیا سوال نامہ ابھی تک علی عمران کی طرف سے واپس نہیں دیا گیا ہے اور وہ کسی قسم کے ثبوت بھی نیب کو دینے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز کے داماد علی عمران صاف پانی کمپنی سکینڈل میں آج پھر نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، عدم تعاون پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو 5 بار طلب کرنے کے باوجود وہ صرف ایک بار ہی پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے داماد 24 اپریل کو پیش ہوئے لیکن سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ علی عمران نے نیب سے سوالات کے جواب جمع کرانے کے لیے تین مئی تک کا وقت مانگا تھا۔