کراچی(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کے اہلخانہ اب بھی غم کی شدت سے نڈھال ہیں۔سبیکا کی والدہ فرح عزیز شیخ کے مطابق وہ بالکل انْ کے دوستوں جیسی تھی اور انہیں بتایا کرتی کہ ٹیکساس اسکول میں پڑھنے والے زیادہ تر بچے تنہائی کا شکار ہیں۔ سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں سبیکا کی والدہ نے بتایا کہ
اسٹوڈنٹ کمیونٹی میں ہی اس سے پہلے ایک خودکشی کا واقعہ ہوا تھا، جس نے سبیکا کو ہلا دیا تھا لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی بیٹی کو کھو دوں گی، کبھی نہیں۔والدہ کے بقول اس نے آخری فون کال پر کہا تھا، بس 19 دن رہ گئے ہیں ماما۔گزشتہ برس اگست میں امریکا جانے والی سبیکا کی 9 جون کو واپسی تھی اور اس نے عیدالفطر گھر پر منانا تھی مگر روزے کی حالت میں وہ گولیوں کا نشانہ بن گئی۔