بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جو کہا کردکھایا ،ماہ رمضان میں لاٹری شو کرنے والے اینکرز کی شامت آگئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اب تک کا سب سے بڑا ایکشن لے لیا

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلز پر پروگرام اور لاٹری شو کرنے والے اینکر پرسن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پر انعامی سکیم پروگرامز چلانے کے معاملے پر عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے

اور عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز اور انعامی سکیم پروگرامز کرنے والے فہد مصطفی سمیت دیگر اینکرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے 23 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔عدالت نے چیئرمین پیمرا کو ہدایات جاری کیں کہ ڈی جی آپریشنز عہدے پر بحال کیا جائے اور رمضان المبارک تک ڈی جی آپریشنز کو عہدے سے نہ ہٹایا جائے بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 23 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…