ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

میزائل اور جنگی ساز و سامان کی بجائے اقتصادی ترقی زیادہ اہم ہے، احسن اقبال

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میزائل اور جنگی ساز و سامان کی بجائے اقتصادی ترقی زیادہ اہم ہے، اقتصادی ترقی چوکے چھکوں کا نہیں ایک ٹیسٹ میچ ہے ،ہم نے دہشت گردی کے متاثرہ سے فاتح کا سفر شروع کر دیا ،ہر شہری کو امن اور ہم آہنگی کی فضاء دینا ہمارا فرض ہے،آج دنیا پاکستان کو خطر ناک ملک کی بجائے ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت قرار دے رہی ہے ۔

ڈیجیٹل معیشت نیا پلیٹ فارم ہے،آج سائبر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے ہم دنیا سے بہت بہتر ہیں،‘ آج ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے‘ پاکستان کامیابی کی داستان رقم کرنے کے لئے تخلیق ہوا‘ ہمیں اپنے مسائل کا مفتوح نہیں بلکہ فاتح ہونا ہے۔وہ پیر کو یہاں ایئر یونیورسٹی میں نیشنل سنٹر فار سائبر سیکیورٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر داخلہ نے ائر یو نیورسٹی میں نیشنل سنٹر فار سائبر سیکیورٹی کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سنٹر فار سائبر سیکیورٹی کے منصوبے کا افتتاح میرا خواب تھا ،6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر بھی حملہ کیا،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے،کچھ عناصر تشدد کے ذریعے ملک کو یر غمال بنانا چاہتے ہیں،2013میں ملک کی عبادتگاہیں،بازار اور عوامی مقامات سمیت کوئی جگہ دہشت گردوں ں سے محفوظ نہیں تھی،آج دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے،ہم نے دہشت گردی کے متاثرہ سے فاتح کا سفر شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی چوکے چھکوں کا نہیں ایک ٹیسٹ میچ ہے ،پاکستان اقتصادی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے لیکن ہم دنیا سے پیچھے ہیں،قوموں کو اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے،میزائل اور جنگی ساز و سامان کی بجائے اقتصادی ترقی زیادہ اہم ہے،آج دنیا پاکستان کو خطر ناک ملک کی بجائے ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت قرار دے رہی ہے ۔

پانچ سال قبل ہم اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شکار تھے،آج اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی موجود رہتی ہے،بد امنی کے باعث پانچ سال قبل سرمایہ دار کراچی سے بیرون ملک منتقل ہو رہے تھے،آج لوگ کراچی میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج تبدیلی کی بڑی بات ہوتی ہے لیکن ہم دنیا کو پاکستان کا مثبت پہلو نہیں بتا رہے،ڈیجیٹل معیشت نیا پلیٹ فارم ہے ۔

آج سائبر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے ہم دنیا سے بہت بہتر ہیں،نسٹ میں آر ٹیفیشل انٹیلی جنس کا سنٹر قائم کیا جا چکا ہے،ائر یو نیورسٹی میں سنٹر فار سائبر سیکیورٹی قائم کیا جا رہا ہے ، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے آج وہ پاکستان کو آئی ٹی کے شعبے میں طاقتور بنا رہے ہیں۔وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کے خطاب کے دوران ائر یو نیورسٹی میں بجلی بند ہو گئی،وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کا خصوصی تذکرہ کیا تھا، گزشتہ 68 سالوں میں اتنی بجلی پیدا نہیں ہوئی جتنی ہم نے 5 سالوں میں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…