تنازعات کے سیاسی حل کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

21  مئی‬‮  2018

نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے، نئے معاہدے میں بعض اہم نکات کوشامل کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے امن مشن کو موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب

ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے خدمات انجام دینے والے ملکوں کے فوجی اورپولیس اہلکاروں کے گروپ کے ارکان نے عالمی ادارے کی اہم کارروائیوں کو مزید مستحکم اور محفوظ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کی مکمل حمایت کااظہار کیا اور کہاکہ تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے میں بعض اہم نکات کوشامل کیا جانا چاہیے جن میں کسی بھی مسلح تنازعات کوروکتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا، تنازعات کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ اور امن کے قیام کے لئے تمام سطحوں پر سیاسی ہم آہنگی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ان مشنوں میں خدمات انجام دینے والے ملکوں کے فوجی اور پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن کو موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…