ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

‘’’ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں‘‘ برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی نوبیاہتا دلہن کو پاکستان کے کس علاقے میں ہنی مون منانے کی پیش کش کر دی گئی، جانتے ہیں یہ پیش کش کس کی جانب سے کی گئی ہے؟

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو پی آئی اے کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہنی مون منانے کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے برطانوی نوبیاہتا شاہی جوڑے کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہنی مون منانے کی پیش کش کردی ہے۔ پی آئی اےنے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘’’ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہماری شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئیٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ‘ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں‘‘۔پی آئی اے کی ٹویٹ سامنےآنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیاصارفین بھی میدان میں آگئے اور اس ٹویٹ پر تبصرے شروع ہوگئے۔ کسی نے قومی ایئرلائن کی اس پیشکش کو سراہا تو کسی نے اُلٹا پی آئی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو تو وقت پر ان کی منزلوں پر پہنچا دیا جائے، پھر شاہی جوڑے کو مدعو کیا جائے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟کیا وہ پی آئی اے کی پیش کش کو درخورداعتنا سمجھتے ہوئے اپنی والدہ شہزادی لیڈی ڈیانا کی روایت کو برقرار رکھیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی والدہ پرنسز ڈیانا بھی شادی کے بعد پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کر چکی ہیں ۔ ان کے دورے کی تصاویر آج بھی پاکستان کے ساتھ ان کی محبت اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ وابستگی کی یاد دلاتی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

 

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…