جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا اہم معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو کس طرح فراہم کرتی رہی؟مضحکہ خیز الزامات عائد،عدالت نے بڑی سزا سنادی

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی عدالت نے سابق سفارت کار مادھوری گپتا کو اہم قومی معلومات پاکستان کے خفیہ ادارے کو فراہم کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی عدالت نے پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفارت کارمادھوری گپتا کو اہم معلومات

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو فراہم کرنے کے الزام میں آئین کے سیکشن 3 کی دفعہ 1 سی اور سیکشن 5 کے تحت تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے اسی قانون کے تحت خاتون سفارت کار کو مجرم قرار دے دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق خاتون سفارت کار کو اہم معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو ای میل کے ذریعے فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا ۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معلومات ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق نہیں تھیں اس لیے ملزمہ پر جاسوسی کی دفعات کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا تاہم اہم معلومات کی فراہمی سے سفارت کار کے دوسرے اہلکاروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔واضح رہے اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانے میں سیکنڈ سیکریٹری پریس و انفارمیشن کے فرائض انجام دینے والی خاتون سفارت کار مادھوری گپتا کو 22 اپریل 2010ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں مبشر رانا اور جمشید کو ای میل کے ذریعے اہم ملکی معلومات فراہم کرنے کے الزامات تھے ۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…