منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کینسرکے کتنے فیصد مریض علاج کی سہولیات کے بغیر انتقال کرجاتے ہیں؟وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تشویشناک انکشاف،بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں کینسرکے 75فیصد مریض علاج کی سہولیات کے بغیر انتقال کرجاتے ہیں۔ حکومت وفاقی اورصوبائی سطح پر کینسرکنٹرول پروگرام جلد شروع کرے گی ۔یہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک بھرمیں شروع کیا جائے گا۔ ملک بھرمیں کینسرسے بچاؤ اوراس کے علاج کے لیے حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔ کینسر کیئر بہتراندازمیں کام کررہا ہے۔ مخیرحضرات کینسرکے مرض کے علاج کے لیے

فلاحی منصوبوں میں تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکو گورنرہاس میں کینسرکیئراسپتال کی فنڈ ریزنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کینسرکا مرض ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کینسرکے مرض پرقابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے پاکستان میں کینسرکے مرض کے علاج کے لیے سہولیات ناکافی ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے فراہم کردہ اطلاعات اور اعداد وشمار کے مطابق ملک میں75 فیصد کینسرکے مریض علاج کی سہولت حاصل کیے بغیرانتقال کرجاتے ہیں۔۔ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ صحت کی سہولیات کا دائرہ ملک کے تمام علاقوں تک پھیلائے جائیں کراچی میں کینسرکیئراسپتال کا قائم ہونا خوش آئندہے یہ نوارب روپے کا پروجیکٹ ہے اس اسپتال کوقائم کرنے پرڈاکٹرشہریاراوران کی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسپتال قائم ہونے سے زیادہ چیلنج اسکو بہتراندازمیں چلانا ہے انہوں نے کہاکہ اسپتال میں مربوط اندازمیں چلانے کے لیے ٹرسٹ قائم کیا جائے وزیراعظم نے کہاکہ کینسرکئیراسپتال بہتراندازمین کام کررہا ہے اورامید ہے کہ مستقبل میں اس اسپتال کا دائرہ کارکومزید بڑھایا جائے گا وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹیکس کی چھوٹ سمیت

دیگرسہولیات قانون کے مطابق فراہم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں وسائل کی کمی ہے ۔تاہم نجی شعبے کی شراکت داری وسائل کی کمی پرقابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کینسرسے بچا اورعلاج معالجہ کے لیے حکومت کے ساتھ نجی شعبے کوبھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ اس کے لیے مجھے امید ہے کہ مخیرحضرات کینسرسے بچا اوراس کے علاج کے حوالے سے اسپتال کی بھرپورمدد کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کرموذی اورمہلک امراض سے بچا اورعلاج معالجہ کے لیے عوام کوسہولیات فراہم کررہی ہیں پولیو ٹی بی ملیریا اوردیگربیماریوں سے بچا کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پرحفاظتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں اورکینسرکے مرض سے بچا ،علاج کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پر کنٹرول پروگرام شروع کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے کینسرکیئراسپتال کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 10 کروڑروپے عطیہ کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…