پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سلمان خان کا بوبی دیول کو ایک اور فلم کا تحفہ

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اداکار بوبی دیول کو اپنی ایک اور فلم میں شامل کرکے اس سال کا دوسرا تحفہ دے دیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان اداکاری کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی سلمان خان کسی سے پیچھے نہیں جس کی واضح مثال کترینہ کیف ، زرین خان ،اتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی جیسی بہت سی شخصیات ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کرنے کے بعد اپنی ایک اور فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سلور اسکرین سے غائب بوبی دیول کو اپنی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کرکے ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دیا جب کہ بوبی دیول کو واپس فلموں کی جانب گامزن کرنے کے لئے سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور نئی فلم میں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔رپورٹس کے طابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمند کے بیٹے بوبی دیول نہ صرف سلمان کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے بلکہ ’ریس تھری‘ کرنے کے بعد وہ سلمان کی فلم ’لویتری‘، ’بھارت‘ اور ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’ہاو?س فل 4‘ بھی سائن کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…