جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑے عرب ملک میں نسوار کا نشہ کرنے پردرجنوں پاکستانی گرفتار ،جیلوں میں قید،پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اہم بیان جاری

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(سی پی پی)پاکستانی ٹور آپریٹرز کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے پر نسوار رکھنے کے الزام میں درجنوں پاکستانی عراق کی جیلوں میں قید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں نسوار پر پابندی ہونے کے باعث نسوار کا نشہ کرنے والے درجنوں پاکستانی گرفتار ہوکر عراقی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں عراق میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقاص احمد لانگاہ نے اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے

کہ عراقی پولیس نے نسوار رکھنے والے کئی پاکستانیوں کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ویلفیئر اتاشی نے اپنے خط میں تجویز دی ہے کہ عراق آنے والے پاکستانیوں کے لیے پاکستانی ایئرپورٹس پر نسوار عراق میں ممنوع ہے کی اطلاع آویزاں کی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اس بارے میں کہا ہے کہ عراق میں نسوار ممنوع ہونے کے بارے میں ہدایات جلد تمام ایئر پورٹس پر آویزاں کر دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…