پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

اداکارہ مادھوری اپنی پہلی مراٹھی فلم میں شادی شدہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنی پہلی مراٹھی فلم میں ایک شادی شدہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کے بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اس کردار سے بہت حد تک جوڑ سکتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مادھوری ڈکشٹ نے کیریئر کے اس موڑ پر مراٹھی فلم ’بکٹ لسٹ‘ میں کام کرنے کی رضامندی دینے کی وجہ بھی بتائی۔

مادھوری نے کہا کہ بکٹ لسٹ کی کہانی کافی متاثر کن ہے ٗاس فلم میں میرا کردار مدھورا سین نامی ہاؤس وائف کا ہے، جو آگے جاکر اپنی زندگی کو خود کنڑول کرنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اس ہی دوران اسے اپنی ایک نئی شخصیت نظر آتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہر شادی شدہ خاتون کی زندگی ایسی ہی ہوتی ہے، صرف ہندوستان میں ہی نہیں، خواتین خود کو بھول جاتی ہیں جب ان کی شادی ہوتی ہے، ان کی زندگی میں شوہر، بچے، سسرال والے آگے آجاتے ہیں، وہ اپنے بارے میں سوچنا بھول جاتی ہیں اور مدھورا ایسی ہی ایک شادی شدہ خاتون ہے۔دیوداس کی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ خود کو اس کردار سے بہت حد تک جوڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایک ہاؤس وائف اور ایک ماں ہوں ٗ جب میرے بچے چھوٹے تھے میں ان کی زندگی پر ریہان دے رہی تھی ٗمیں خود کو بھول چکی تھی، اور خود کو بالکل توجہ نہیں دیتی تھی۔جہاں بولی وڈ اداکارائیں اپنے کیریئر کی بلندی پر شادی جیسے رشتے میں پڑنے سے دور رہتی ہیں، وہیں مادھوری ڈکشٹ نے کیریئر کے اس موڑ پر شادی کی جب انہیں نمبر ون قرار دیا جاتا تھا۔اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں نے اس وقت شادی کیوں کہ جب میں نمبر ون تھی اور میں یہی کہتی ہوں کہ میری ملاقات ایک ایسے انسان سے ہوئی جو مجھے اپنے لیے صحیح لگا، اس لیے میں نے اپنے کیریئر کے بارے میں بھی نہیں سوچا،آج میرے پاس نئے پروجیکٹس کی کوئی کمی نہیں لیکن میں بہت سوچ سمجھ کر فلموں کا انتخاب کررہی ہوں ٗ جب میری گھر والوں کو میری ضرورت پڑتی ہے، اس دوران میں پروجیکٹ کا انتخاب کرنے میں کافی دیر لگاتی ہوں۔مادھوری ڈکشٹ کی پہلی مراٹھی فلم ’بکٹ لسٹ‘ رواں سال 25 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…