کراچی (این این آئی)باکمال ائر لائن پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا،لاکھوں روپے لاگت سے لوگو تبدیل کرکے تیار کئے جانے والے جہاز کے ساتھ چند ہی دن میں کیا ہوگیا؟ افسوسناک انکشافات،باکمال ائر لائن انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے،
لاکھوں روپے مالیت سے جہاز کی ہونے والی کلر اسکیم کی تبدیلی چند دن میں ہی خراب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے پی آئی اے کے طیارے پر تبدیل کردہ کلر اسکیم چند دن میں ہی خراب ہوگئی، ائیر بس 320طیارے کی کلر اسکیم تبدیلی کے علاوہ طیارے کی دم پر مار خور بھی پینٹ کیا گیا تھا۔طیارے پر پینٹ کردہ پاکستانی پرچم کا رنگ اکھڑنے لگا جبکہ انگریزی میں لکھا گیا لفظ بھی کریک کی نذر ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر فی طیارہ 35 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ائر بس طیارے کے پر کا رنگ بھی خراب ہونے لگا، پرواز سے قبل انجینئرنگ میں طیارے کے نقائص ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی گی، لاکھوں کے اخراجات کے باوجود متعلقہ کمپنی کے غیر معیاری رنگ کے باعث اڑان پر مزید خراب ہو نے کا خدشہ ہے۔معاہدے کے مطابق مذکورہ طیارے سمیت مزید چار طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی باقی ہے تاہم ایک طیارے کے بعد دیگر طیاروں کی دم پر مارخور لگانے سمیت دیگر کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر روک دی گئی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا،لاکھوں روپے لاگت سے لوگو تبدیل کرکے تیار کئے جانے والے جہاز کے ساتھ چند ہی دن میں کیا ہوگیا؟ افسوسناک انکشافات،باکمال ائر لائن انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے، لاکھوں روپے مالیت سے جہاز کی ہونے والی کلر اسکیم کی تبدیلی چند دن میں ہی خراب ہوگئی۔