پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ دو حصوں میں تقسیم، ایک کی قیادت شہباز شریف اور دوسری کی قیادت کون کر رہے ہیں؟ اہم سیاسی رہنما کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوچ کے لحاظ سے ن لیگ 2 حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک سوچ نواز شریف کی دوسری کی قیادت شہاز شریف کرر ہے ہیں۔ (ن) لیگ میں اختلافات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ممبئی حملوں کے وقت میں بھارت میں موجود تھا۔ وہاں پاکستان کے موقف کو دنیا تک پہنچایا۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی میٹنگ میں نواز شریف کے بیان کی مذمت کی بعد میں مکر گئے شہباز شریف نے نوا زشریف سے کئے گئے

انٹر ویو کو تباہ کن قرار دیا ۔ نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان دے کر حماقت کی۔نواز شریف کے بیان سے پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے کا بھر پو رموقع ملا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نظریاتی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے ایک حصہ نواز شریف کے ساتھ ہے ایک شہباز شریف کے ساتھ ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اختلافات کھل کر سامنے آ ئیں نواز شریف کے ساتھ جتنے لوگ آج ہیں وہ سب ق لیگ سے آئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے وقت دہلی میں اس وقت کے انڈین وزیرخارجہ پر ناب مکھر جی سے کامیاب مزاکرات اور مشترکہ پر یس کانفرنس کر چکے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام لگنا شروع ہو گیا۔ انہوں نے مجھے کہا ہے کہ یہاں سے جلدی نکل جائیںآپ کی جان کو خطرہ ہے۔ اس وقت ان کو کہا کہ یہ دہشتگردی ہے مذمت کرتا ہوں پاکستان کو بھی دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ یہ چیلنج ہے مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ اس وقت آصف زرداری کا کال آیا کہ جلدی جہاز پکڑ کر پاکستان واپس آئیں۔ میں پاکستان واپس نہیں آیا بلکہ دہلی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے پاکستان کے موقف کو پہنچایا انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف قومی بیانیہ کے مخالف بیان دیتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی بطور

وزیراعظم قومی سلامتی اجلاس میں نواز شریف کی بیان کی مذمت کرتے ہیں لیکن بعد میں مکر جاتے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے بیانیے کیساتھ ہونا نواز شریف کے بنانیے کے ساتھ بدقسمتی سے ملک میں کچھ گردہ ایسا ہے جو لیڈر شپ کے گرد خول بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو اگر اختیار نہیں دےئے ہوئے تو( ن) لیگ کی صدارت چھوڑنا چاہئے شہباز شریف نواز شریف سے کی جانے والی انٹر ویو کو جبکہ انٹر ویو لینے والے کو کہتا ہوں کہ اس نے تباہ کن کہ رہے ہیں ن لیگ کے ساتھ ظلم کیا۔ اگر اس انٹر ویو کو بنیاد بناکر پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا گیا یا پاکستان پر پابندیاں لگائی گئی تو زمہ دار کون ہو گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف نے بڑی حماقت کی ہے۔ نواز شریف ان لوگوں کے منہ میں جملے ڈالے جا رہے ہیں۔ جو چاہتا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگے۔ جو پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…