جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کا اعلان 

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی\سری نگر(سی پی پی )بھارت کی وزارت داخلہ نے رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ مسلمان مقدس مہینے کو پرامن ماحول میں منا سکیں۔بھارتی فوجی حملے کی صورت میں یا معصوم عوام کی جانوں کے تحفظ کی ضرورت پڑی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مرکز نے سیکیورٹی فورسز جموں و کشمیر میں مقدس مہینے رمضان میں کارروائیاں شروع نہ کرنے کا کہا گیا ۔یہ فیصلہ امن پسند مسلمانوں کو پرامن ماحول میں رمضان منانے میں مدد کیلئے لیا گیا اور وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے وزیراعلی کو مرکز کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی اعلان کے بعد حریت پسند تنظیموں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی کارروائیوں کے دوران حالیہ ہفتوں میں تیزی آئی ہے جہاں کئی نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔رواں ماہ 6 مئی کو کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 6 نوجوان جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی تھی۔گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔رواں سال اب تک ہونے والی کارروائیوں میں 110 افراد ہلاک ہوئے جن میں 20 عام شہریوں کے ساتھ ساتھ 28 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…