جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

موٹاپا‘ بلڈپریشر‘ ذیابیطس‘ امراض قلب‘ معدہ‘ جگر‘ آنتوں اور گردوں کے امراض علاج صرف ایک۔۔پاکستان کے ٹاپ 13حکما نے تحقیق کے بعد کیا تجویز پیش کر دی؟

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے روزہ اور ہماری صحت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم محمد افضل میو،حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حامد محمود

، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے، دور حاضر کی عام اور پریشان کن امراض موٹاپا‘ بلڈپریشر‘ ذیابیطس‘ امراض قلب‘ معدہ‘ جگر‘ آنتوں اور گردوں کے امراض کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات پائیہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ مندرجہ بالا امراض کی بڑی وجہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، نظام ہضم کی خرابی اور روزمرہ معمولات میں عدم توازن جیسے عوامل شامل ہیں جس سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے معدے کو آرام ملتا ہے،اس عرصہ میں معدہ کی اصلاح ہوتی ہے،روزہ رکھنے سے ’’قوت‘‘ ہضم کے عمل پر صرف ہونے کی بجائے بدن سے فاسد اور ردی مادے خارج کرتی ہے جس سے جسم مضر صحت مواد سے پاک ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں روزہ کی طرز پرفاقے کو علاج کے لیے ایک مستقل طریق علاج کی حیثیت حاصل ہے، روزہ سے مختلف امراض کا علاج کیا جاتا ہے اور اس سے بہت سے مریض عروس صحت سے ہمکنار ہو جاتے ہیں ۔روزہ سے ہم اسی صورت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب سنت نبویﷺ کے مطابق افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے یعنی موجودہ موسم میں کھجور اور دودھ کے ساتھ افطاری اور سحری کے وقت سادہ اور ہلکی پھلکی غذا کھائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…