سافٹ ڈرنکس پینے سے کونسی بیماری ہونے کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے؟2800افرادپر ہونیوالی تحقیق کے بعد خوفناک انکشاف

14  مئی‬‮  2018

اسٹاک ہوم(سی ایم لنکس)سویڈن میں 2800 بالغ افراد کے مطالعے کے بعد کہا گیا ہے کہ 200 ملی لیٹر سافٹ ڈرنک روازنہ پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ دْگنا ہوجاتا ہے اور ٹائپ ون ذیابیطس کی ایک اور قسم کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے جسے لیٹنٹ آٹوامیون ڈائبیٹس آف اڈلٹس ( ایل اے ڈی اے) کہا جاتا ہے۔ ایل اے ڈی اے کو بسا اوقات ٹائپ ون یا ٹائپ ٹو کی بجائے ٹائپ 1.5 ذیابیطس بھی کہاجاتا ہے لیکن یاد رہے کہ دنیا میں ذیابیطس کے 90 فیصد مریض ٹائپ ٹو سے تعلق رکھتے ہیں۔

سویڈن میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس میں موجود شکر کی غیرمعمولی مقدار موٹاپے کی جانب لے جاتی ہے اور جب 2874 سویڈش افراد کو دیکھا گیا تو ان میں سے 1136 کو ٹائپ ٹو ذیابیطس تھا، 357 کو ایل اے ڈی اے ہوچکا تھا اور 1137 افراد صحتمند تھے۔اس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ جو نوجوان دن میں 2 مرتبہ سافٹ ڈرنک پیتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ 2.4 گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح ایل اے ڈی اے کا خطرہ 3.5 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…