اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیر میں یکطرفہ جنگ بندی کی تجویز ناقابل قبول، بھارت نے ایسااعلان کردیا کہ خطے کا امن داؤ پر لگ گیا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کے تئیں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں

ملی ٹنسی عسکریت پسندی کا خاتمہ کئے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے وزیر دفاع نرملاسیتارمن نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر میں فوج کی جانب سے ملی ٹنسی کا خاتمہ کرنے کے لئے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر میں انتہاپسندی اور ملی ٹنسی کا خاتمہ کرنے کے لئے کامیابی سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں کارروائیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بحالی امن کی کوششوں کے حوالے سے فوج اہم کردار ادا کررہی ہے اور یاست میں حقیقی امن تب قائم ہوگا جب وہاں عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور عسکریت پسندی پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور کشمیر میں عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری رہے گا۔دریں اثناء بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے لیپاپوتی کرنے سے کچھ نہیں حاصل ہونیوالا ہے برصغیر میں امن کیلئے مسائل کا حال مذاکرات سے ضروری ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لئے سیز فائر کوئی متبادل نہیں ہے اور سب سے پہلے دونوں ممالک کو مسائل کی شناخت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم مسائل موجود ہیں جنہیں حل کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صورتحال خطے میں تیزی سے بدلتی جارہی ہے اور پاکستان اور بھارت کی ذمداری ہے کہ وہ خطے میں ا من قائم کرنے

کیلئے اب سنجیدگی کیساتھ اقدامات اٹھائین انہوں نے کہا کہ مسائل کو جمع نہیں کیا جاسکتا بلکہ ان کے حل کیلئے کارگر اقدامات آٹھانے کی ضرورت ہے جیسا کہ پاکستانی وزیر اعظم تمام ممالک میں تعینات ہائی کمشنروں سے تاکید کی ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو بھارتی حکومت نے کشمیر پر فوج کشی کرکے انہین 1947 میں دیئے گئے حق سے محروم کردیا اور کشمیری گزشتہ ستر سالوں سے اس سلب شدہ حق کی بازیابی کیلئے جاں ومال کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…