منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں گرد وغبار، ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم،آئندہ 24گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 13  مئی‬‮  2018 |

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریت کے طوفان سے نظام زندگی شدیدمتاثر ، آئندہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔ گردو غبار اور ریتلے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے بالخصوص الجوف، حائل، القصیم ، مدینہ منورہ، شمال مشرقی علاقے اور مکہ مکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں اور گردو غبار کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو سفر کرنے اور تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریت کے طوفان سے نظام زندگی شدیدمتاثر ، آئندہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…