جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چار ماہ کی بچی کا ریپ کے بعد قتل کیس ! ملزم کو بڑی سزا سنا دی گئی

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندور (این این آئی)بھارت میں چار ماہ کی عمر کی ایک شیر خوار بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر اسے قتل کر دینے والے اکیس سالہ ملزم کو ریاست مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ مجرم نے اس جرم کا ارتکاب گزشتہ ماہ کیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے اس مقدمے میں اپنا جو فیصلہ سنایا وہ ایسے مقدمات کی سماعت کے بعد آج تک مختصر ترین مدت میں

سنائے جانے والے عدالتی فیصلوں میں سے ایک ہے۔پولیس افسر ہری نارائن اچاری مشرا نے بتایا کہ اس ملزم کو سزائے موت کا حکم مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی ایک عدالت نے سنایا۔ اس کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ وہ چار ماہ کی ایک شیر خوار بچی کے ریپ اور پھر اسے قتل کر دینے کا مرتکب ہوا تھا۔مجرم کو یہ سزا بچوں کو جنسی حملوں سے بچانے کے ملکی قانون کے تحت سنائی گئی۔ اس مقدمے میں وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے عدالت سے ملزم کے لیے اس کے ہولناک جرم کی شدت کے پیش نظر سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا، جس کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے اس ملزم کو موت کی سزا سنا دی ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس حوالے سے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت ریکارڈ حد تک کم مدت میں مکمل کی گئی اور آئندہ بھی ایسے جرائم کے مرتکب مجرموں کو سزائیں دلوانے میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی تاکہ معاشرے کو خواتین اور بچیوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…