تہران(آئی این پی) آیت اللہ احمد خاتمی نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ہائفہ اور تل ابیب شہروں کی اینٹ سے اینٹ بجا نے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسرائیل کوئی احمقانہ حرکت کرنے سے گریز کرے،ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔
ایرانی ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ احمد خاتمی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کے ملک کے خلاف کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم ہائفہ اور تل ابیب کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔احمد خاتمی خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایران کے جوہری معاہدے کے فریق یورپی ممالک پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے خاتمی نے بتایا کہ امریکہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔ یہ ہمیشہ ایرانی انتظامیہ کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ہم یورپ کے دیگر فریق ممالک پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایران کے دشمنوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین کونسل کے سینیئر ترین ارکان میں سے خاتمی نے کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم اس کو سخت جواب دیں گے، ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔احمد خاتمی خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایران کے جوہری معاہدے کے فریق یورپی ممالک پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے خاتمی نے بتایا کہ امریکہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔ یہ ہمیشہ ایرانی انتظامیہ کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ہم یورپ کے دیگر فریق ممالک پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایران کے دشمنوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین کونسل کے سینیئر ترین ارکان میں سے خاتمی نے کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم اس کو سخت جواب دیں گے، ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔