منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

’’ہم ہندو نہیں، وہ مردہ جلاتے ہم دفن کرتے ہیں‘‘بھارت میں لاکھوںکی تعداد میں برسوں سے ہندو دیوتا کی پوجا کرنے والوں نے نئی مذہبی شناخت کا مطالبہ کر دیا، مندروں سے زیادہ سکول کھولنے والے یہ لوگ کون ہیں؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست کرناٹک کے لینگایت ہندو دیوتا شیوا کی پوجا کرتے ہیں لیکن وہ خود کو ہندو نہیں مانتے۔ وہ ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انھیں ہندو دھرم سے الگ ایک مختلف مذہب مانا جائے اور انھیں ایک مذہبی اقلیت کے طور پر تسلیم کیا جائے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست میں لنگایتوں کی آبادی تقریباً 17 فی صد ہے۔

لنگایت 12 ویں صدی کے ایک سماجی باسونا یا باسویشورا کی تعلیمات میں یقین رکھتے ہیں۔لنگایت مذہبی رہنما سوامی جے مرتوانجے نے ہاکہ الگ مذہبی شنخت کی جدوجہد بہت پرانی ہے۔آزادی سے پہلے سے ہی ہم ایک الگ مذہب اور مذہبی اقلیت کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ یہ جدوجہد اب تک جاری ہے۔کرناٹک کی کانگریس حکومت نے 12 مئی کے انتخابات سے کچھ عرصے قبل مرکزی حکومت سے لنگایتوں کو ایک الگ مذہب کے طور پر تسلیم کرنے کی سفارش کی ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اسے منظور نہیں کرے گی۔لنگایت برادری کے رہنما شیوانند جامدار نے کہاکہ ہم ہندو دھرم کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم خود کو ہندو دھرم سے الگ سمجھتے ہیں۔ہندوؤں کو مرنے کے بعد نذر آتش کیا جاتا ہے اس کے برعکس لنگایتوں میں مرنے کے بعد دفن کرنے کی روایت ہے۔لنگایتوں میں تعلیم پر بہت زیادہ زور ہے۔ انھوں نے مندروں سے زیادہ تعلیمی ادارے اور سکول کھول رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…