ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے اپنے 13 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا، نام جاری کردیے گئے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر تحریک انصاف نے اپنے 13 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا ہے جب کہ سات اراکین کے لیے دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمانِ وزیرِاعلی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام تھا جس کی مکمل تحقیقات کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے تھے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ جن اراکین نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا، ان کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پارٹی سے فارغ کیے گئے اراکین کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ نرگس بی بی، دینا ناز، نگینہ خان، نسیم حیات، یاسین خلیل، قربان علی، امجد افریدی، ضیاء اللہ آفریدی، جاوید نسیم، خاتون بی بی اور عبدالحق کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے دوسری جانب جن سات ارکان اسمبلی نے شوکاز نوٹسز کا جواب دیا تھا ان کے لیے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کر دی تھی جو کہ ان سات ایم پی ایز کے خلاف مزید تحقیقات کرکے اپنا فیصلہ کرے گی۔ جن سات ارکین اسمبلی کے خلاف مزید تحقیقات کی جائیں گی ان میں معراج ہمایوں، عارف یوسف، فوزیہ بی بی، وجیہہ الزمان، سردار ادریس، فیصل زمان، بابر سلیم اور جاوید نسیم شامل ہیں۔ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر تحریک انصاف نے اپنے 13 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا ہے جب کہ سات اراکین کے لیے دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمانِ وزیرِاعلی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام تھا جس کی مکمل تحقیقات کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے تھے۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ جن اراکین نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا، ان کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…