جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان خان ’’ریس تھری‘‘ میں 45 لباس استعمال کریں گے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ کا سب کو ہی انتظار ہے، کیوں کہ اس میں پہلی بار دبنگ ہیرو سلمان خان مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان خان اس کامیاب فلم سیریز کا حصہ بنے ہیں۔’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ بوبی دیول، انیل کپور، جیکولین فرنانڈس، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سلمان خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب تک اس فلم کے متعدد پوسٹرز اور پرومو ٹریلر بھی جاری کرچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار اس فلم میں ایکشن اور تھرلر کچھ زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔تاہم اب حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سلمان خان اس فلم کے دوران مختلف روپ اور ایکشن کے بے تاج بادشاہ کے طور پر دکھائی دیں گے، جس لیے وہ ہر بدلتے منظر میں نئے لباس میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان ’ریس تھری‘ میں 45 مختلف لباسوں میں نظر آئیں گے۔فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق سلمان خان کو ایکشن دیوتا کے طور پر دکھانے کے حوالے سے 45 مختلف لباس خصوصی طور پر تیار کیے گئے، تاکہ وہ منفرد ایکشن کردار میں نظر آئیں۔اس فلم میں سلمان خان نے بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی جگہ لی ہے، جو پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔یوں اس سیریز کی تیسری فلم کی تمام کہانی سلمان خان کی چالبازیوں اور ایکشن کے گرد ہی گھومے گی، جو اپنے حریفوں کو ہر بدلتے سین میں رلاتے نظر آئیں گے۔ 7 مئی کو سلمان خان کی جانب سے جاری کیے گئے فلم کے پوسٹر میں جیکولین فرنانڈس کو بوبی دیول کے ساتھ رومانٹک موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل شیئر کیے گئے پوسٹر میں جیکولین فرنانڈس دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں تھیں۔واضح رہے کہ ریس تھری کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے، جو اس سے قبل سلمان خان کی متعدد فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں

۔ریس سیریز کی پہلی 2 فلموں کی ہدایت کاری عباس برما والا اورمستان برماوالا نے دی تھیں، جنہیں عباس مستان کہا جاتا ہے۔ جیکولین فرنانڈس اس سیریز میں دوسری جب کہ سلمان خان پہلی مرتبہ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سیریز کی پہلی فلم 2008 میں آئی تھی، جس میں بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، جب کہ ان کے ساتھ اکشے کھنہ اور انیل کپور جیسے اداکار بھی اس فلم کا حصہ تھے۔

سیریز کی پہلی فلم کے کامیاب ہونے کے بعد 2013 میں ’ریس 2‘ ریلیز کی گئی تھی، جس میں ایک بار پھر سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، جب کہ اس بار اکشے کھنہ کی جگہ جان ابراہم نے لی تھی۔اب پہلی بار سلمان خان اس فلم کا حصہ بنے ہیں، یوں بوبی دیول بھی اس میں پہلی بار نظر آئیں گے۔فلم کو رواں برس عیدالفطر کے موقع پر 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…