منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں مرسڈیز ٹرکوں کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے،زبردست اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اور ڈیملر اے جی نے پاکستان میں مرسیڈیز ٹرکوں کی (مقامی سطح پر )تیاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل مشتاق احمد فیصل اور پاک این ایل سی موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیا احمد جبکہ مرسیڈیز بنز سپیشل ٹرک کی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کلاوس فشینگر اور جرمنی میں سیلز کے سربراہ ڈاکٹر رالف فورچر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر شاہنواز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر

اور جنرل مینجر نسیم شیخ اور پاکستان میں مرسیڈیز بنز گاڑیوں کے مجاز تقسیم کنندہ احمد نعیم بھی موجود تھے جنہوں نے قومی اہمیت کے اس منصوبے کیلئے دونوں پارٹنرز کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔این ایل سی کی جانب سے مرسیڈیز بنز ٹرکوں کی مقامی سطح پر پر تیاری پاکستان کی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی صنعت میں بنیادی تبدیلی کا باعث ثابت ہوگی۔ یورپین مصنوعات کو اپنی ایڈوانس ٹیکنالوجی، عمدہ کارکردگی، ماحول دوستی، پائیداری اور روڈ سیفٹی کی بنا پر برتر ی حاصل ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل مشتاق احمد فیصل نے مفاہمت کی یاداشت کو پاکستان کی کمرشل گاڑیوں کی صنعت کے لیے تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرسڈیز بنز ٹرکوں کی مقامی سطح پر تیاری پاکستان کی لاجسٹکس انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ جدید ترین اسمبلی پلانٹ کی تنصیب روڈ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی کارکردگی میں مزید بہتری کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آ ٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21ء میں دی گئی مراعات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے مرسڈیز ٹرک مارکیٹ میں مسابقتی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ڈائریکٹر جنرل این ایل سی نے کہا کہ مرسڈیز بنز ٹرکوں کی پاکستان میں اسمبلی ٹرکنگ کے شعبے میں صحتمندانہ مقابلے کی فضاء پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے

باربرداری کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت مقامی ونڈر انڈسٹری میں معیاری تبدیلی کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور سپیشل مرسڈیذ بنز ٹرک کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ ڈاکٹر رالف فورچر نے اس موقع پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کے انفراسٹرکچر اور تعمیرات کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کے براہ راست اثرات لاجسٹکس کی صنعت پر مرتب ہوئے جس کی وجہ سے کمرشل گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…