پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مریضوں کا مفت علاج، ہر قسم کی سہولیات اور ادویات ، 9سٹی سکین مشینیں مزید 20کا اعلان، صوبہ پنجاب صحت کے لحاظ سے پاکستان ہی نہیں بلکہ کن ممالک کو بھی مات دے گیا؟ شہباز شریف پر تنقید کرنیوالے تبدیلی کے دعویداروں کا پول کھل گیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب صحت کے لحاظ سے سب سے آگے ہے‘ پورے پنجاب کے اضلاع میں اس وقت 9سٹی سکین مشینیں کام کررہی ہیں‘ مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے‘ ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کی سہولیات اور ادویات موجود ہیں۔ جمعہ کو شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حکومت پنجاب کے اخراجات پر ہسپتال مکمل کرنے میں وقت صرف کیا۔ اس کے ساتھ میں وہاڑی کے تمام لوگوں کو اس ڈسٹرکٹ ہسپتال کے بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بدقسمتی سے پاکستان ہیپاٹائٹس کے مرض میں پائے جانے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس ہسپتال سے نہ صرف وہاڑی بلکہ مختلف علاقوں کے لوگ علاج سے فیض یاب ہوسکیں گے۔ اس ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کی سہولیات اور ادویات موجود ہیں صوبہ پنجاب صحت کے لحاظ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے یہاں پر سی ٹی سکین کا بھی افتتاح کیا گیا ہے سی ٹی سکین کی مشینیں پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم کی جارہی ہیں پورے پنجاب کے اضلاع میں اس وقت نو سی ٹی سکین مشینیں کام کررہیں۔ بیس مزید سی ٹی سکین کی مشینیں قائم کی جارہی ہیں۔ یہ تمام مشینیں جاپانی کمپنیوں سے خریدی گئی ہیں سی ٹی سکین مشین چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…