اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے نو منتخب ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کر کے انہیں ولی عہد منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہ نماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے انہیں سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کیے جانے، نائب وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سیاسی و سیکیورٹی کونسل کے چیئر مین کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔