ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لیاری :پیپلز پارٹی کے ایم پی جاوید ناگوری کے بھائی بم حملے میں جاں بحق

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں صوبائی وزیر کچی ا?بادی کے ڈیرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سیحملہ کیا جس میں جاوید ناگوری کے بھائی جاں بحق ہو گئے اور تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ لیاری کے علاقے نیا ا?باد شاہ ولی اللہ روڈ پر صوبائی وزیر کچی ا?بادی جاوید ناگوری کے ڈیرے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کردی جس سے جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ ،تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر اکبر ناگوری جاں بحق ہوگئے۔ ان کی میت لیاری میں ان کے گھر منتقل کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کی موت پیٹ اورسینے پر گہرے زخم لگنے سے ہوئی ہے۔ لواحقین نے اکبر ناگوری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا جس پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں اور کارکنوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر سب انسپکٹر سلیم اور سپاہی جہانزیب کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈی ا?ئی جی ساؤتھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملہ لیاری میں جاری ا?پریشن کا ردعمل ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ، سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعلی سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ مانگ لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…