اسلام آباد(نیوزڈیسک) ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پیمراکولکھے گئے خط کے بعد پیمرانے پہلے 14نیوزچینلزکونوٹس جاری کردیئے۔پیمرانے اس کے بعد اپنے ایک حکم نامے میں کہاہے کہ نیوزچینلز کسی ایسے جلسے کوکوریج نہ دیں جوکہ ملک مخالف ہواورٹاک شوزمیں ایسے افرادکونہ مدعوکیاجائے جس سے ملکی اداروں کےخلاف کوئی پروپیگنڈہ ہو۔ذرائع نے بتایاکہ پیمرانے نیوزچینلزکوہدایات جاری کی ہیں کہ ایم کیوایم اورخاص کراس کے سربراہ الطاف حسین کوکوریج نہ دی جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزایم کیوایم کے سربراہ نے ملکی سکیورٹی اداروں پرتنقیدکی جس کے بعد وفاقی حکومت کوپیمراکوایک خط لکھناپڑاکہ پیمرانفرت آمیزتقاریراوردیگرتقریبات کوکوریج نہ دے اس سلسلے میں پیمرانے احکامات نیوزچینلزکوجاری کردیئے ہیںکہ ملک کے خلاف شرانگیزیانفرت آمیزپروگرام نشرنہیں کئے جاسکیں گے ۔حکم نامے میں کہاگیاہے کہ عدلیہ اورسکیورٹی اداروں کے بارے تقاریراورپروگراموں کوبھی ممنوع قراردیاگیاہے ۔