ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملزم عامرسرپھٹاکے انکشاف کے بعد حیدرعباس پھنس گئے ،تفتیش تک شہرنہیں چھوڑسکتے ،رینجرزکی ہدایت

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز کی تحویل میں ملزم عامر سرپھٹا نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں اسکول حملوں میں ایم کیوایم ملوث ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے آپریشن کارخ کالعدم تنظیم کی طرف موڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔رینجرز ذرائع کے مطابق نائن زیروسے گرفتارعامرسرپھٹا نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکول پرکریکرحملے،دھمکی آمیزپمفلٹ پھینکنے میں ایم کیوایم ملوث ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے آپریشن کارخ کالعدم تنظیم کی طرف موڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ہدایت جنوری 2015 میں ایم کیوایم رہنماوں کے اجلاس میں دی گئی تھی۔اجلاس کی صدارت حیدرعباس اور کنورنوید کر رہے تھے۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی انچارج کیف الوری،ایم پی اے عدنان ، سیکٹرانچارج گلشن اقبال شاہد، سیکٹر انچارج گلستان جوہرمحبوب عالم شریک تھے۔جوائنٹ سیکٹرانچارج فیصل ہاشمی اورگلشن سیکٹر کا کارکن توقیربھی اجلاس میں شریک تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عامر سرپھٹا نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ اسکول مالکان کوڈرانے کیلئے کریکرحملے کاکہا گیا۔4 فروری کوگلشن اقبال کے اسکول پرکریکرحملہ کر کے پمفلٹ پھینکے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے عامر سرپھٹا کے انکشافات کے بعد حیدرعباس رضوی کو رینجرز نے اپنے طلب کیااورہدایت کی ہے کہ آپ کے خلاف رینجرز کے پاس ثبوت ہیں اور جب تک تفتیش نہیں ہو جاتی آپ شہر چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…