جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ایران ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف نہ لے جائے،فرانسیسی صدر

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

پیرس(این این آئی)فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے امریکی کانگریس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی پالیسی ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اتحادی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ خطرناک ہے۔صدر ماکروں نے کہا کہ اتحادی ملکوں کے درمیان تجارتی بنیادوں پر کشمکش مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں۔فرانسیسی صدر کے خطاب کے دوران کانگریس کیارکان تین منٹ تک تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کرتے رہے۔ صدر عمانویل نے کہا کہ فرانس اور امریکا کے تعلقات کی تاریخ بہت گہری ہے اور ہمارے رابطے کبھی بھی متاثر نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران امریکا اور فرانس دونوں دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…