ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کاآئندہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے تحفہ

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ سکیم 2014-15ءپر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کیلئے جلد قرضہ سکیم کے اجراءکیلئے تیاریاں مکمل کی جائیں۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت میں بجٹ سکیم 2014-15ءپر عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ بجٹ میں کل 33 ایسی سکیمیں تھیں جن میں سے اکثر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ¾ دیگر پر پیشرفت ہو رہی ہے۔ ان اہم منصوبوں میں سے ٹیکس اصلاحات کمیشن جس نے اپنی رپورٹ فائنل کر دی ہے، برآمدات پر مارک اپ کی شرح میں کمی، سیلز ٹیکس ریفنڈ، ٹیلی سنٹر کے قیام، کراپ لون انشورنس سکیم کی ادائیگی، پریمیئم، ایگزیم بینک کا قیام، ایل این جی کی درآمد، ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ اور دیگر تشکیل نو شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ سکیموں 2014-15ءپر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کیلئے جتنا جلدی ممکن ہو کریڈیٹس سکیم شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کی جائیںانہوں نے ٹیکس ریفارمز کمیشن کی سفارشات پر نظرثانی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمیشن کی سفارشات کی عکاسی ہو۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں محصولات کے حصول کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2014-15ءکے دوران محصولات کے طے شدہ اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…