ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ ،کون سا کھلاڑی کس نمبرپر کھیلے گا؟قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کی عملی سامنے آگئی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ ،کون سا کھلاڑی کس نمبرپر کھیلے گا؟قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کی عملی سامنے آگئی،حیرت انگیز انکشافات لاہور(آئی این پی) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گیجس کا آغاز 11 مئی سے ہوگا، جس کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم انگلینڈ لے جارہے ہیں اور امید ہے کہ سب کھلاڑی اچھے نتائج دیں گے۔دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا مختصر کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا جس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ مذکورہ سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے تجربات کا ارادہ رکھتے ہیں۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیسرے نمبر پر اور ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کرتے ہیں لیکن آئرلینڈ اور انگلینڈ میں انہیں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلانے کی تجویز ہے۔سب سے اہم اور مشکل ترین پوزیشن ون ڈان پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حارث سہیل کھیلیں گے۔ حیران کن طور پر جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بھی مڈل آرڈر میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آزمایا جائے گا اور انہیں ذمے داری دی جائے گی کہ وہ اٹیک کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…