جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ کو ملاقات میں کیا شرمناک آفر کی تھی؟َایف بی آئی کے سابق سربراہ کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہاہے کہ ٹرمپ نے انہیں کہاتھا کہ روسی صدرنے مجھے کہاہے کہ ان کے پاس دنیاکی خوبصورت ترین جسم فروش خواتین ہیں،امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی کے وہ مسودات شائع ہو گئے ہیں۔

جن میں ان کی امریکی صدر سے ہونے والی گفتگو کا تفصیلی ریکارڈ ہے۔ان مسودات میں صدر ٹرمپ کی پریشانی کا ذکر ہے جو انھیں ایک خفیہ دستاویز کے بارے میں تھیں، جس میں ان کے بارے میں باعث شرم معلومات تھیں۔ اس کے علاوہ امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل کوہن کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں ذکر ہے۔ان میموز میں صدر ٹرمپ سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ مائیکل فلن میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت اچھی نہیں ہے۔جیمز کومی کی میمو میں سے ایک میں لکھا گیاکہ صدر ٹرمپ کے ساتھ رات کے کھانے پر بات چیت میں صدر ٹرمپ نے گولڈن شاور کا ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گولڈن شاور کی کہانی غلط ہے اور جعلی خبر ہے۔جیمز نے کہا کہ انھوں نے اس بات کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ امریکی ٹی وی سی این این یہ کہانی چلانے لگا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں کافی پریشان ہوں کہ کہیں میری بیوی کے ذہن میں یہ تو نہیں کہ یہ بات درست ہے۔انھوں نہ پھر بتایا کہ مس یونیورس کے اس دورے پر جو دیگر افراد تھے ان سے بھی انھوں (ٹرمپ) نے پوچھا تو ان افراد نے یاد دلایا کہ وہ روس میں رات کو نہیں رکے تھے۔ایک اور موقعے پر گولڈن شاور ہی کے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کہا کہ کہیں ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کو اس جھوٹ پر تھوڑا سا بھی تو یقین نہیں۔میمو کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ جسم فروش خواتین والی بات فضول ہے لیکن صدر پوتن نے مجھ سے کہا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی خوبصورت ترین جسم فروش خواتین ہیں۔یاد رہے کہ جنسی لطف کے لیے جب ایک شخص دوسرے کے اوپر پیشاب کرتا ہے اس کو گولڈن شاور کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…